صحت
پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 2081 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 2٫081 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔رواں ماہ پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل ایک لاکھ 26 ہزار سات سو 69 مریض رپورٹ ہوئے۔۔ ایک ماہ میں لاہور میں آشوب چشم کے 10٫961 مریض رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 30 دنوں میں آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 21٫536 رپورٹ ہوئے۔
بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 355 نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 30 دنوں میں فیصل آباد میں آشوب چشم کےکل 14852 مریض رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے۔ ڈیرہ غازی خان میں ایک ماہ کے دوران آشوب چشم کے کل 3512 مریض رپورٹ ہوئے،ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 130 نئے مریض سامنے آئے۔