بزنس

فروری میں غیرملکی سرمایہ کاری میں پچھلے سال کی نسبت 21 فیصد اضافہ

Published

on

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں سال فروری میں غیر ملکی سرمایہ کاری 146 ملین ڈالرز رہی جو فروری 2023 کے مقابلے میں 21 فیصد زائد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران 932 ملین ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی،جولائی تا فروری براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 821 ملین ڈالرز رہی، اسی عرصے کے دوران 46 ملین ڈالرز کی ایکویٹی سرمایہ کاری بھی ہوئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version