پاکستان
لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنے گا، بڑی کمپنیاں آئی ٹی سٹی میں آنے کو راضی
لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی۔لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا،مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت کی اور لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی،لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا۔
لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے،پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبا کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او آؤ برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں