Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

زرداری، شاہد خاقان،حسین لوائی، اومنی گروپ سمیت 22 مقدمات نیب سے دیگر فورمز کو منتقل ہوئے، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

Published

on

قومی احتساب بیورو کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کے تحت رواں برس 30 اگست تک 12 ریفرنسز نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کیسز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیب ترامیم کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ ان ترامیم کے خلاف درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس جبکہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس نیب عدالتوں سے واپس ہوئے۔

انھی ترامیم کے تحت خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا، خواجہ انور مجید، جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور دیگر افراد کے خلاف مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہو کر دیگر متعلقہ فورمز کو بھیجے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین