Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

25 لاکھ کا جعلی ویزا، فیکٹری مالک بن کر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا ویلڈر پکڑا گیا

Published

on

ایف آئی اے امیگریشن نے منسوخ ویزے پرامریکا جانے والے مسافرکو آف لوڈ کردیا،پیشے کے لحاظ سے ویلڈرملزم نے خود کو ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک ظاہر کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کراچی ائیرپورٹ تعینات عملے کی جانب سے کارروائی کی گئی،جس کے دوران منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکہ جانے کی کوشش کرنے والے  مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔

زاہد مغل نامی مسافرپرواز نمبر ٹی کے709کے ذریعے امریکہ جارہا تھا، ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر امریکہ کا ویزہ لگا ہوا تھا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہے،ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرتے ہوئےامریکہ کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا، ملزم نے جعل سازی کرتے ہوئے خود کو ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک ظاہر کیا۔

ملزم کی تعلیم میٹرک ہے جبکہ ویزہ فارم میں ملزم نے تعلیم بیچلر ظاہر کی ہوئی تھی، ملزم نے تمام دستاویزات 25 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیں،امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم سال 2022 میں بھی آف لوڈ ہوا جس پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی،سال 2022 میں ملزم نے اسلام آباد ائرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی تھی۔

امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ملزم کے پاسپورٹ پر لگنے والا ویزہ پہلے ہی کینسل کیاجاچکا ہے،ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا،مذکورہ کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین