Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت، پارٹی نہیں چھوڑ رہا، علی زیدی

Published

on

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا، پارٹی اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔

علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی درخواست دی تھی،درخواست دی تھی کمر میں 4 دن سے تکلیف ہے،ڈاکٹرز نے کہا میرا ایکسرے ہونا بہت ضروری ہے، مجھے پہلے جیکب آباد لے جایا جارہا تھا، میری درخواست پر میرے گھر کو سب جیل قرار دے کر کراچی لایا گیا۔

علی زیدی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،جناح ہاؤس لاہور پر حملہ ناقابل قبول ہے،جناح ہاؤس قومی اثاثہ ہے،اس کی توڑ پھوڑ نہیں ہونی چاہئے تھی،پاکستان ایئر فور س کےایم ایم عالم کے جہاز کو جلایا گیا،ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی جلایا گیا،شہدا کی یادگار جلائے جانے پر انتہائی افسوس ہے،فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں،ان کی تکریم ہم پر فرض ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ پولیس کی گاڑی پاکستان کی ہے اور سپریم کورٹ بھی پاکستان کی ہے، جس نے بھی دہشت گردی کی ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔

علی زیدی نے وضاحت کی کہ تحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہا۔ عمران خان کے سوا کسی کو لیڈر نہیں مانتا،پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا،تحریک انصاف اس روز چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین