Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں عرب امارات کا سب سے بڑا ویزا سنٹر، سابق وزیراعظم گیلانی نے دورہ کیا

Published

on

اماراتی حکومت کی جانب سے کراچی میں ایشیا کے سب سے بڑے ویزہ سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا ہے،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی کاوشیں قومی سطح پر سراہی جا رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے ویزہ سینٹرکا خصوصی دورہ کیا، یوسف رضا گیلانی نے اماراتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہا،اس موقع پریوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت لاکھوں پاکستانی نہ صرف یو اے ای میں روزگار حاصل کر رہے ہیں بلکہ بھاری زرمبادلہ بھی پاکستان بھیجتے ہیں،پاکستانیوں کو جاب ویزوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر پوری قوم کی جانب سے اماراتی حکومت کاشکریہ ادا کرتا ہوں، امید کرتا ہوں ہوں کہ عزت مآب بانی یو اے کی پاکستانیوں سے محبت ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قونصل جنرل کراچی ایک بہترین سفارتکار ہونے کےساتھ ساتھ پاکستان سے حقیقی محبت بھی رکھتے ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنے برادر ملک یواے ای اور اس کی عوام سے بے پناہ محبت کرتی ہے،اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اماراتی حکومت اورعوام ہروقت پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین