تازہ ترین

رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مہنگائی میں 27 فیصد اضافہ

Published

on

رواں مالی سال کے نو ماہ میں مہنگائی ستائیس فیصد اضافہ ہوا۔فروری کی نسبت مارچ کے دوران مہنگائی میں ایک اعشاریہ 71 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 52 فیصد، پیاز 28 فیصد، الو 24 فیصد، تازہ پھل 22 فیصد مہنگے ہوئے،جب کہ سبزیاں 13 فیصد، گوشت 4 فیصد، دال مونگ، چنے 2،2 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ایک سال میں ٹماٹر ایک سو اٹھاسی فیصد، پیاز چوراسی فیصد، تازہ سبزیاں پچپن فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں مصالہ جات 49 فیصد، گڑ 44 فیصد، چینی سینتیس فیصد، آٹا 33 فیصد مہنگا ہوا۔

مشروبات اٹھائیس فیصد، دال ماش ستائیس فیصد، مچھلی پچیس فیصد، گوشت بائیس فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی چارجز میں پانچ فیصد، ٹیلرنگ تین فیصد، ریڈیمیڈ گارمنٹس کی قیمتوں میں دو فیصد اضافہ ہوا۔

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version