پاکستان
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غیرمجاز استعمال پر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کیجانب سے عدالت میں پیش کردیا گیا۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ عدالت نے سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
سردار تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈوکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا،سردار تنویر الیاس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سعودی عرب کا وزٹ کیا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ سردار تنویر الیاس قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ استعمال نہیں کرسکتے تھے،سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ سردار تنویر الیاس سابق وزیر اعظم ہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں،سردار تنویر الیاس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر صرف سعودی عرب کا دورہ کیا،انہوں نے پاسپورٹ ریکور کرنے کیلئے ریمانڈ مانگا ہے ہم پاسپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہیں۔
ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے پاسپورٹ نکال کر جرم کا اقرار کیا ہے۔