ٹاپ سٹوریز
چمڑے، ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس3 %اضافہ، فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5% ٹیکس عائد،نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر0.6% ودہولڈنگ ٹیکس
فنانس بل 2023۔24 کے مطابق حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے لیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں جون 2023 تک منظوری دے دی، پوائنٹ آف سیل پر لیدر اور ٹیکسٹائل کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی، کافی ہاوسز،شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکس ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہو گا، الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
فنانس بل میں گھریلو صنعت اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کی سفارش کی گئی ہے،آئی ٹی ویسٹ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی،
فنانس بل کے مطابق نان فائلرز پر کیش نکالنے پر اعشاریہ 6 فصد ود ہوڈنگ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، چاول کپاس کے بیچ اور ایڈیبل ائل پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
فنانس بل کے مطابق کمرشل امپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.5 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر 1 سے 5 فیصد ود ہولڈنگ کر دیا گیا۔آئی ٹی کے شعبے اور برآمد پر 2026 تک 0.25 فیصد ٹیکس نافذ رہے گا۔
توانائی سے مطابقت نہ رکھنے والے پنکھوں پر فی پنکھا دو ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی