Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چمڑے، ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس3 %اضافہ، فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5% ٹیکس عائد،نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر0.6% ودہولڈنگ ٹیکس

Published

on

فنانس بل 2023۔24 کے مطابق حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے لیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں جون 2023 تک منظوری دے دی، پوائنٹ آف سیل پر لیدر اور ٹیکسٹائل کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی، کافی ہاوسز،شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا۔

فنانس بل کے مطابق ٹیکس ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہو گا، الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

فنانس بل میں گھریلو صنعت اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کی سفارش کی گئی ہے،آئی ٹی ویسٹ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی،

فنانس بل کے مطابق نان فائلرز پر کیش نکالنے پر اعشاریہ 6 فصد ود ہوڈنگ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، چاول کپاس کے بیچ اور ایڈیبل ائل پر  ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

فنانس بل کے مطابق کمرشل امپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.5 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر 1 سے 5 فیصد ود ہولڈنگ کر دیا گیا۔آئی ٹی کے شعبے اور برآمد پر 2026 تک 0.25 فیصد ٹیکس نافذ رہے گا۔

توانائی سے مطابقت نہ رکھنے والے  پنکھوں پر فی پنکھا دو ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین