Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 300 سے زائد سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 رکنی افغان گینگ گرفتار

Published

on

کراچی میں 300 سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی افغان گینگ گرفتار کر لیا گیا، سندھ رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ جنت گل ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق افغانی ڈکیت گروہ کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان جان آغا، امید گل عرف لغمانی اور عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں 300 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان نے مختلف وارداتوں کے دوران 3 شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا، تفتیش کے دوران گرفتار ملزم جان آغانے ڈکیتیوں کے لیے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ سوشل میڈیا اسلحہ منگوانے کا انکشاف بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم جان آغاایک منظم گروہ کے سرغنہ کے طور پر اپنے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا، ملزم کئی بار گرفتاری کے ڈر سے ایران میں روپو شی کے لیے چلا جاتا تھا اور کچھ عرصے بعد کراچی واپس آکر دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتا تھا۔

ملزمان نے شہر یوں سے چھینے گئے موبائل فروخت کے لیے افغانستان بھیجے جانے کا بھی انکشاف کیا ہے،گرفتار ملزمان اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل بھی جاچکے ہیں

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین