پاکستان

ڈپٹی کمشنرز کے دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیار میں 3 ماہ کی توسیع

Published

on

محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے دفعہ 144کے نفاذ کے اختیار میں توسیع کردی۔۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اگلے تین ماہ تک دفعہ 144لگانے کا  اختیار دے دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے اختیار کا ارڈینس کی مدت 15اگست کو ختم ہوگئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد آرڈیننس کی مدت بڑھائی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں صورتحال کے مطابق دفعہ 144 لگا سکیں گے، آرڈیننس کے تحت ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنرز دفعہ 144 کا نفاذ کر سکیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version