پاکستان
سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ، اولڈ ایج ایمپلائز پنشن 10 ہزار کردی گئی
حکومت نے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کے لئے ایڈہاک الاؤنس کا اعلان کیا،اس ایڈہاک الاؤنس کے ساتھ سرکاری ملازمین گریڈ 16 تک کی تنخواہوں میں 35 فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے، گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین کی کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھاکر بارہ ہزار روپے کردی گئی اسلام آباد کی حدود حدود میں کم از کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کردی گئی
اولڈ ایج ایمپلائزپنشن 8500 سے بڑھاکر دس ہزارکرنے کی تجویز ہے ۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی مقروض بیواؤں کے 10 لاکھ تک کے قرضے حکومت ادا کرے گی بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں ڈپازٹ کی حد پچاس لاکھ سے بڑھا کر 75 لاکھ کر دی گئی ہے۔