ٹاپ سٹوریز

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 35.1 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Published

on

اوگرا نے سوئی گیس ٹیرف میں بڑا اضافہ کر دیا۔اوگرا نے 2 فروری سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 35.1 فیصد کا بڑا اضافہ کر دیا۔ اوگرا نے اضافے کا نوٹیفیکیشن منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو اطلاق کیلئے بھجوا دیا۔

اوگرا نے 2 فروری سے سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 35.1 فیصد کا بڑا اضافہ کر دیا، جبکہ سوئی سدرن کے ٹیرف میں 8.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت 1238.68 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی،سوئی ناردرن کو صارفین سے 180 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔

سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت 1350.68 روپے سے بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ،سوئی ناردرن کو صارفین سے 48  ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔

اوگرا سوئی کمپنیوں سے گیس چوری کی شرح کم کروانے میں ناکام رہا ہے، سوئی کمپنیوں نے گیس چوری کم کرنے کیلئے اوگرا کو ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا،رواں مالی سال گیس چوری سے سوئی ناردرن کو 14 ارب 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version