پاکستان
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حالیہ غیرمعمولی اضافے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے سنئیر پولیس افسر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
کمیٹی معاملے میں ایف بی آر کی ناکامی ک وجوہات جاننے کی کوشش کریگی، کمیٹی افغان ٹرانزٹ کے ذریعے ہونے والی تجارت کا تاریخی پس منظر کا بھی جائزہ لے گی۔
وزیراعظم نے سنئیر پولیس افسر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، کسٹمز سروس کے ریٹائرڈ افسران سعید جدون اور رشید شیخ کمیٹی کےممبر ہوں گے۔
کمیٹی معاملے میں ایف بی آر کی ناکامی ک وجوہات جاننے کی کوشش کریگی، کمیٹی افغان ٹرانزٹ کے ذریعے ہونے والی تجارت کا تاریخی پس منظر کا بھی جائزہ لے گی،کمیٹی تعین کریگی کہ افغان ٹرانزٹ کے ذریعے ہونے والی اشیا میں سے کتنی سمگلنگ ہوئیں۔
کمیٹی معاملے میں ایف بی آر کے ٹریکنگ سسٹم کے غیرموثر ہونے کاجائزہ بھی لے گی،کمیٹی افغانستان سے واپس آنے والے کارگو کے معاملے میں ملوث عناصر کا تعین بھی کریگی، سمگلنگ کو روکنے میں ناکامی پر متعلقہ کسٹمز عملے، بارڈر سکیورٹیز کے کردار کا جائزہ لیاجائیگا۔