Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

زمان پارک میں 40 دہشتگرد موجود، 24 گھنٹے میں حوالے کردیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا، وزیر اطلاعات پنجاب

Published

on

پنجاب حکومت نے فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 30 سے 40 ملزموں کی زمان پارک میں موجودگی کا دعویٰ کیا ہے اور تحریک انصاف کی قیادت سے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملزم حوالے کئے جائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔

نگران حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی نان  اسٹیٹ ایکٹر کا روپ دھار رہی ہے،عمران خان ایک سال سے فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہےہیں،9 مئی کو ملٹری تنصیبات پر حملے کئے گئے اورریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،

وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں شرپسندوں کیخلاف زیروٹالرنس ہے،آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے  30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لئے ہوئے ہیں،ایسے لگتا ہے عمران خان کیلئے ملک میں کوئی قانون نہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،حملوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی،پی ٹی آئی قیادت 24 گھنٹے میں زمان پارک میں موجود دہشت گردوں کو قانون کے حوالے کرے،فیصلہ ہوگیا ہے دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا۔

عامر میر نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملے کےدوران شرپسند زمان پارک سے رابطے میں تھے،ویڈیوز دیکھنے کے بعد نادرا کے ذریعے شرپسندوں کی مکمل تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،3400کے قریب حملہ آور اب تک گرفتار اور 254 مقدمات درج ہوچکے ہیں،ان لوگوں کو نشان عبرت بنائیں گے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

وزیراطلاعات عامر میر نے کہا کہ جی ایچ کیو پر حملہ ماضی میں ٹی ٹی پی  کرچکی ہے،9 مئی کے حملوں کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی بنا دی گئی ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو بلوائیوں کیخلاف فری ہینڈ دے دیا ہے،پتلون لہرانے والے افراد بھی زمان پارک میں موجود ہیں،9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈ لائن کراس کی تھی،پنجاب کی نگران حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے تھے۔

عامر میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو پیغام دے دیا گیا ہے،ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کی دوڑیں  لگوائیں گے، دوبارہ اگر ایسی حرکت کی تو فواد چوھری سے زیادہ تیز دوڑ لگانا پڑے گی،24گھنٹے گزرنے کے بعد قانون کی عملداری حرکت میں آئےگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین