Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں تجاوزات ہٹانے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت، کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ

Published

on

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صدارت  میں ہونے والے اجلاس میں انسداد تجاوزات آپریشن کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ نے افسران کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ منگل کی صبح سے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا،انسداد تجاوزات مہم میں کوئی رعایت نہیں ہوگی،سختی کرنی پڑی تو کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 48 گھنٹے بعد تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع ہو جائےگا،آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کیلئےتجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سی سی پی اولاہور،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرزاورپولیس حکام نے شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین