پاکستان
سبط الحسن گیلانی المعروف ڈبل شاہ سے ساڑھے 5 ارب ریکوری نہ ہوسکی، دو جائیدادیں نیلام کرنے کی منظوری
ڈبل شاہ کیس میں تاحال 5 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری نہیں ہو سکی،لاہور میں واقع ڈبل شاہ کی دو جائیدادوں کی نیلامی منظور کر لی گئی۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے فل بورڈ نے ڈبل شاہ کیس کے مرکزی ملزم سبط الحسن گیلانی پراپرٹیز کی نیلامی کی منظوری دی،ڈبل شاہ کی ٹائون شپ لاہور میں واقع دو جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دی گئی۔
ڈبل شاہ کرپشن کیس سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں 2017 میں دائر کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عدنان رشید نے ڈبل شاہ کی جائیداد کی نیلامی کی اجازت مانگی۔
پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی سیکشن 88 کے تحت ڈبل شاہ کی جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی،ڈبل شاہ کرپشن کیس میں 5 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری کی وصولی لینڈ ریونیو واجبات کی تحت قرار دی جا چکی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں پلاٹ نمبر 137 بلاک اے ٹو اور جوہر ٹاون میں مکان نمبر 187 ون سی ون کو پہلے ہی منجمد کیا جا چکا ہے۔