پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر جانے والے ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسر، اہلکار معطل

Published

on

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر جانے والے ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسران معطل کر دیے گئے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس کے جانے پر انکوائری کے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔

ترجمان کے مطابق 13 جنوری کو پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں سیکٹر ایف سیون ٹو پہنچی تھی تاہم وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آ گئی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس کے جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی شکایت کو سننے کا کہا، آئی سی سی پی او اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او نے کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری ہو رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version