پاکستان
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف 5 گواہ دوبارہ عدالت طلب
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں گواہان دوبارہ طلب کر لیا ،وکلاء صفائی نے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کی کاپی عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے پانچ گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔
وکلاء صفائی علی بخاری، بیرسٹر تیمورملک اور دیگر عدالت پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کی۔
عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 5 گواہان دوبارہ طلب کر لیے۔
طلب کیے جانے والے گواہان میں اقراء اشرف،عمران ساجد، شمعون قیصر، فرخ عباس اور حسیب بن عزیز شامل ہیں۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کے بہنوئی پیر احمد قریشی کی وفاقت پر فاتحہ خوانی بھی کرائی۔
عدالت نے سماعت 15 جنوری پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔