پاکستان

6 ہزار 765 میگاواٹ بجلی کی کمی، لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے کو جا پہنچی

Published

on

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک جا پہنچا، پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال  6 ہزار 765 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے جبکہ  بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی کی پیداوار8ہزار میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار  میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار 2 سو25 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 میگاواٹ ہے،بگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار2سو 70 میگاواٹ ہے۔

ملک میں 6 ہزار 765 میگاواٹ بجلی کمی کی وجہ سے 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version