Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گوادر میں بارش سے مکمل تباہ گھر کی تعمیر کے لیے ساڑھے 7 لاکھ، جزوی تباہ گھر کی مرمت کے لیے ساڑھے 3 لاکھ دیئے جائیں گے، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گوادر میں بارش سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لیے مکمل تباہ گھر  پر ساڑھے 7 لاکھ  اور جزوی نقصان والے کو ساڑھے 3 لاکھ ادا کریں گے۔

گوادر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بارش کے متاثرین کے ساتھ ہیں،ہر ممکن مدد کریں گے،متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے،پہلی فرصت میں گوادر آیا،متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے،متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،بارش کی وجہ سے بلوچستان میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے،بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 5 افراد جان کی بازی ہارگئے،بارشوں کے متاثرین کی جو امداد کی گئی وہ احسان نہیں ہے،بارشوں سے ہونے والےنقصانات کا ازالہ کیا جائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے قابل تحسین ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کو بروقت امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے،سرفراز بگٹی نے متاثرین کو خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کیں،سرفراز بگٹی حلف اٹھاتے ہی گوادر آئے اور متاثرہ لوگوں کےدکھ میں شریک ہوئے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں متاثرین کے تمام نقصانات کی ادائیگی جائےگی،آپ کے نقصان کی ہر ممکن تلافی کی جائےگی،2022 میں بھی بلوچستان تباہی کا شکار ہوا تھا،آفات کی پیشگی اطلاع کیلئےجدیدنظام وضع کیاجائےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں،متاثرہ علاقے،بحالی اور املاک کے نقصانات کی رپورٹ پیش کی جائے،بلوچستان حکومت نے متاثرین کیلئے خوراک کا انتظام کیا ہے،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 100 ارب روپے خرچ کئے تھے،بھرپور کوشش کی تھی امداد کو انصاف سے تقسیم کیا جائے،کل سے خوراک کے 7 ہزاربیگ روزانہ گوادر آئیں گے، جن کے گھروں کا نقصان ہوا،ان میں سے کچھ کو ساڑھے 7لاکھ روپے دیئے ہیں، مکمل تباہ گھر  پر ساڑھے 7 لاکھ  اور جزوی نقصان والے کو ساڑھے 3 لاکھ ادا کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین