پاکستان
70 سال عمر، وزن کم ہوگیا، عمران کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، بشریٰ بی بی کا سپریم کورٹ میں بیان حلفی
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا ہے اور جیل میں عمران خان کے حالات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
بشریٰ بی بی نے بیان حلفی میں کہا کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، شکلات اور تاخیر کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی سے بائیس اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔
بشریٰ بی بی نے موقف اختیارکیاکہ چئیرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی جدوجہد میں ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔دوران قید چئیرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوا ہے، ستر سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔