Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

73 سال عمر، کینسر کا مرض ہے، لیکن الیکشن لڑوں گی، یاسمین راشد

Published

on

نومئی کے واقعات میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 73 سال عمر اور کینسر کے مرض کے باوجود الیکشن لڑوں گی، تحریک انمصاف کو پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ یہ نہیں، تحریک انصاف کے لوگ جیلوں میں ہیں،تحریک انصاف کو بھی الیکشن کو پورا موقع ملنا چاہئے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں تحریک آنصاف کیساتھ تھی اور رہوں گی،ہم میں صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں،نواز شریف جب بیمار تھے انکے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار  کیا تھا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 73 سالہ کینسر کے مریض ہونے کے باجود ابھی تک قائم ہوں الیکشن لڑوں گی،میں صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین