پاکستان
مونس الٰہی کے 8 اکاؤنٹس اور 6 غیرمنقولہ جائیدادیں منجمد کر دی گئیں
منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔لاہور اسپیشل سینٹرل کورٹ نے مونس الہی کے تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمند کردیئے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر اکاونٹس اور اثاثے منجمند ہونے کی رپورٹ طلب کرلی ۔مونس الہی کے گزشتہ سماعت پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مونس الہی اپنی سپین والی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے،لندن میں مونس کی رہائش گاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ ابھی آنی ہے،عدالت رپورٹ سے مطمین ہے کہ مونس جان بوجھ کر گرفتاری سے چھپ رہے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام ادارے اس کارروائی میں عدالت کی معاونت کریں،مونس الہی کے 8 اکاونٹس اور 6 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں جن کو منجمد کیا گیا ہے۔