تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خط موصول، ماہرین کی ٹیمیں سفید پاؤڈر کی چھان بین میں مصروف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے،کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کئے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھے ہیں۔اطلاعات کے مطابق خطوط ٹائپ شدہ ہیں، ان پر بھیجنے والے کا کوئی پتہ موجود نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی سیکورٹی کو فوری طلب کرلیا۔