Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی اسمبلی کی 85 ، پنجاب اسمبلی کی 100 سیٹیں چھینی گئیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کی انٹرنیشنل میڈیا کے لیے پریس کانفرنس

Published

on

تحریک انصاف نے فارم 45 انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے 85 نشستیں چھینی گئیں۔

میریٹ ہوٹل میں انٹرنیشنل میڈیا کے لیے کی جانے پریس بریفنگ میں فارم 45 صحافیوں کے سامنے رکھتے ہوئے ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان حسن رؤف نے پریس بریفنگ کے آغاز پرکہا کہ الیکشن 2024 دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ پی ٹی آئی امیدواروں کےخلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا، ہماری 85 نشستیں دھاندلی سے چھین لی گئیں۔ کئی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم تھا مگرووٹ زیادہ نکلے۔

حسن رؤف نے کہا کہ فارم 45 میں جو امیدوار جیت گئے تھے وہ فارم 47 میں ہار گئے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جو ووٹ کاسٹ ہوئے، ان میں بہت فرق ہے۔ ہمارے پاس جو فارم 45 ہےوہ فارم47 سےمختلف ہے۔ ہم نے 46 سیٹوں پر انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستیں دی ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی 177 سیٹوں پر کامیاب ہوئی جن میں سے 92 سیٹوں پر ہمیں کامیابی دی گئی۔ دیگر نشستوں میں سے 46 کا ڈیٹا موجود ہے جب کہ 29 سیٹوں سےمتعلق ڈیٹا اکٹھا کیاجارہا ہے۔یہ ڈیٹا 3 بینچ مارکس کی مدد سے جمع کیا۔

اس دوران پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرنیشنل میڈیا کو دھاندلی سے معلق چند ویڈیوز بھی دکھائی گئیں ۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 36ملین ووٹ پنجاب سے ملے،انتخابی نتائج میں الیکشن ایکٹ 92 کی خلاف ورزی کی گئی۔ پنجاب سے 155 سیٹیں جیتیں ،مگر صرف 55 دی گئیں۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کراچی 25 لاکھ ووٹ اور جماعت اسلامی کو کراچی سے 7 لاکھ ووٹ ملے لیکن قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی 157 نشستیں حاصل کرسکی جبکہ جماعت اسلامی کو ایک سیٹ بھی نہ ملی۔ پنجاب سے پی ٹی آئی کو 36ملین ووٹ ملے۔ رات تک ریحانہ ڈارتک جیت رہی تھیں لیکن صبح خواجہ آصف کو جتوادیا گیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے شعیب شاہین جیت رہے تھےمگرطارق فضل کو جتوادیا گیا۔این اے 56سے شہریار آفریدی جیت رہےتھےمگرحنیف عباسی کوجتوایا گیا۔

اس کے بعد پی ٹی آئی کے ان امیدواروں نے باری باری اظہار خیال کیا جو الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ہار گئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن مہم میں ہرروزہمارے ورکرزکو اٹھایاجارہاتھا، یہ جمہوریت پرکھلاحملہ تھا، ہم سے بلے کانشان چھنا لیکن عوام نے پی ٹی آئی کےحق میں تاریخ ساز فیصلہ دیا۔الیکشن سے قبل پارٹی نشان لیکرعوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا گیا اور آزاد امیدواروں کو بھی کوئی مہم چلانے نہیں دی۔الیکشن سےقبل بھی تمام سیکورٹی کواستعمال کیا گیا۔

عون چوہدری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ سےمیں جیت رہاتھا۔ میری اہلیہ بطورپولنگ ایجنٹ آراودفترمیں تھیں توانہیں باہرنکال دیا گیا۔ 8 فروری کی رات ان سےجس حدتک دھاندلی ہوسکی کی گئی۔ پاکستان کےعوام کوحق حکمرانی سےمحروم کیا گیا۔ ہم نے تمام اصل فارم 45آن لائن بھی دستیاب کردیے ہیں۔

ایاز امیر نے کہا کہ میرے حلقے میں 456 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور میں تمام کےفارم45 یہاں لایا ہوں۔ میں نے اپنے حلقے سے1 لاکھ 55 ہزارووٹ حاصل کیے اور ن لیگ کے کےامیدوارکو1لاکھ 29 ہزارووٹ ملے لیکن جب فارم 47 آیا تو ن لیگ کے امیدوار کو جتوا دیا گیا۔

سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ میرا سیاست میں کوئی تجربہ نہیں تھا، میں ایک گھریلو خاتون اور ماں تھی لیکن میرےگھرپرخواجہ آصف نے ڈی پی او سے مل کرظلم ڈھائے۔ میں اس ظلم کے خلاف ڈٹ گئی اورخوف کے بت توڑ دیے۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ ایک ماں اپنے بچوں کے بغیرباہرنکلی اورسیالکوٹ کےعوام نےمیرا ساتھ دیا،قطرہ قطرہ ملاکرسیالکوٹ کےسمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میں جیت گئی تھی لیکن خواجہ آصف کے لیے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں نتائج کو تبدیل کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے 19 قومی اسمبلی کی سیٹیں کراچی سے جیتی ہے، ایم کیو ایم کو کراچی میں سیٹیں بانٹیں گئیں، شہر کراچی نے 2018 میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، 2024 میں 2018 سے بھی زیادہ ووٹ کراچی کےعوام نے دیے۔

خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ حیدرآباد سے ہم نے 6 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کیں، کراچی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، جماعت اسلامی کراچی میں دوسرے نمبر پر آئی انہیں بھی کوئی سیٹ نہیں دی جبکہ تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم کو سیٹیں تحفہ میں دےدی گئیں، میرے حلقے میں آر او نے نتیجہ تبدیل کرنے سے انکار کیا تو رات کو اسے ہٹا دیا گیا۔

سیف الرحمان نے کہا کہ این اے 235 کے تمام 45 میرے پاس موجود ہیں، این اے 235 سے ایم کیو ایم کے امیدوار کو جتوادیا گیا، میرے حلقے میں 2 نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان15 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان17 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین