پاکستان

کشمور میں ڈاکوؤں سے 9 مغوی بازیاب کرا لیے، باقی 10 بھی جلد بازیاب کرا لیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کشمور میں 9 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، پولیس ڈاکوؤں کو ٹریس کررہی ہے، باقی 10 مغویوں  کو بھی بازیاب کرالیں گے۔

کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کی چوکیاں بنائی جارہی ہیں، حکومت اور پولیس اغواکاروں کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بزدل ڈاکو اب چھوٹے بچوں کو اغوا کر رہے ہیں، بزدل ڈاکو اپنی شکست دیکھ کر ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پولیس کے شہدا کے لواحقین کا معاوضہ پنجاب پولیس کے برابر کریں گے، کچے میں ڈیوٹی کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمور کو 10 دن میں ڈاکوؤں سے پاک کردیں گے، شکارپور کلیئر ہوچکا ہے کوئی مغوی نہیں ہے، سکھر اور گھوٹکی بھی کلیئر ہیں، کچے کے ڈاکوؤں کا مقصد حکومت اور پولیس کو بدنام کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کےڈاکوؤں کے خاتمےکیلئے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،پولیس اہلکار جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کی حفاظت کر رہے ہیں،پولیس بہت جلد 10 مغویوں کو بھی بازیاب کرالےگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version