Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

9مئی کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Published

on

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نو مئی کے سیاہ دن کے واقعات میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا،کورکمانڈرپشاورنےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کااستقبال کیا۔آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال،انسداد دہشت گردی کوششوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں امن واستحکام کے عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ مسلح افواج کی تنصیبات کی سکیورٹی و تقدس کی خلاف ورزی کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔ ۔

آرمی چیف نے کہا کہ 9مئی کےسیاہ دن کی توڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانےوالوں اورعمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائیگا،دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کونشانہ بنانےکی کوششیں کی جارہی ہیں،اپاکستانی عوام کی حمایت سےتمام مذموم کوششیں ناکام بنادیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین