پاکستان

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 ارکان نے حلف اٹھالیا، ریٹائرڈ جج،بیوروکریٹس اور بزنس مین شامل

Published

on

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے 9 وزراءسے سے حلف لیا، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

نگران صوبائی وزراءمیں ریٹارئرڈ جج، صنعت کار اور بیورو کریٹس شامل ہیں، نگران وزرا کے حلف کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ اعظم خان ، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات گنڈاپور اور انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

 اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے والے نگران وزراءمیں مسعود شاہ، فیرز جمال کاکا خیل، جسٹس (ر ) ارشاد قیصر ،احمد رسول بنگش ، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم ، جسٹس (ر)ارشد حسین اور عامر عبداللہ شامل ہیں۔ گورنر خیبرپختونخو اغلام علی نے حلف نئی نگران کابینہ اراکین کو مبارکباد کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version