Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

استور میں برفانی تودہ گرنے سے 3 خواتین سمیت9 افراد جاں بحق

Published

on

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کے حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز علی الصبح شدید بارشوں کے باعث استور تحصیل شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرا۔

 جس کے باعث  کشمیر سے تعلق رکھنے والا خاندان زد میں آ یا ہے اس واقعہ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئ ہیں دوسری طرف گلگت بلتستان حکومت نے صوبے کے تین بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین