پاکستان
پی آئی اے میں احتجاج کا 9 واں دن، پیر سے بکنگ دفاتر صبح 9 سے شام 5 تک بند رکھنے کی دھمکی
پی آئی اے افسران وملازمین نے جمعے کو ڈی جی سیکریٹریٹ میں دھرنا دیا،پیرسے بکنگ آفسز کوصبح 9بجےسے شام 5بجے تک بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پیپلزیونٹی آف پی آئی اورافسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کی جانب سے جمعے کو نماز کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ پرمظاہرہ کیا گیا،جس کے بعد مظاہرین ڈی جی سیکریٹریٹ میں داخل ہوئے اوروہاں کئی گھنٹے دھرنا دیا۔
اس موقع پرمقررین کا کہناتھا کہ احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا مگرکسی نے ان کے مطالبات پرسنجیدہ اقدامات تودرکناران سے بات تک کرنا گوارہ نہیں کی،یہ سردمہری حالات کی سنگینی مذیدبڑھا دے گی،کیونکہ انھوں نے قومی ادارے کی نجکاری کو روکنے اورتنخواہوں کوبڑھانے کے جودو مطالبات کیے ہیں،ان سے ادارے اورملازمین کی بقا جڑی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی اگرملازمین کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیاگیاتو پیرسے احتجاج کا دائرہ مذید وسیع کردیا جائےگا،جس کے تحت کراچی سمیت ملک کے بکنگ آفسز کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بند رکھا جائےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی