پاکستان

پی آئی اے میں احتجاج کا 9 واں دن، پیر سے بکنگ دفاتر صبح 9 سے شام 5 تک بند رکھنے کی دھمکی

Published

on

پی آئی اے افسران وملازمین نے جمعے کو ڈی جی سیکریٹریٹ میں دھرنا دیا،پیرسے بکنگ آفسز کوصبح 9بجےسے شام 5بجے تک بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پیپلزیونٹی آف پی آئی اورافسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کی جانب سے جمعے کو نماز کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ پرمظاہرہ کیا گیا،جس کے بعد مظاہرین  ڈی جی سیکریٹریٹ میں داخل ہوئے اوروہاں کئی گھنٹے دھرنا دیا۔

اس موقع پرمقررین کا کہناتھا کہ احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا مگرکسی نے ان کے مطالبات پرسنجیدہ اقدامات تودرکناران سے بات تک کرنا گوارہ نہیں کی،یہ سردمہری حالات کی سنگینی مذیدبڑھا دے گی،کیونکہ انھوں نے قومی ادارے کی نجکاری کو روکنے اورتنخواہوں کوبڑھانے کے جودو مطالبات کیے ہیں،ان سے ادارے اورملازمین کی بقا جڑی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی اگرملازمین کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیاگیاتو پیرسے احتجاج کا دائرہ مذید وسیع کردیا جائےگا،جس کے تحت کراچی سمیت ملک کے بکنگ آفسز کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بند رکھا جائےگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version