Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

چین کے بینکوں، مالیاتی کمپنیوں نے سٹاف کے مہنگے ملبوسات، گھڑیوں پر پابندی لگادی، تنخواہوں میں کٹوتی

Published

on

بیجنگ نے عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے دولت کے فرق کو لگام دینے پر کام شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں چین کے بینکوں اور مالیاتی فرمز نے اپنے سٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے اور  اس کے ساتھ انہیں دفاتر میں مہنگے ملبوسات اور گھڑیوں کے استعمال سے بھی منع کیا ہے۔

چین میں نوجوانوں میں بیروزگاری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں کمزور کے آثار پیدا ہو رہے ہیں، اس کے مدنظر چین نے سادگی مہم کے ساتھ کرپشن پر کریک ڈاؤن بھی تیز کردیا ہے۔

چین میں فناس سیکٹر سے وابستہ پروفیشنلز سب سے زیادہی تنخواہ پانے والا طبقہ ہے،اس طبقے کو پرتعیش انداز زندگی سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے تنقید کی زد میں رہتا ہے۔

چین کے کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے نے اس سال کے آغاز میں اس ’ مالیاتی اشرافیہ‘ کے یورپی طرز زندگی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا، کرپشن کے نگران ادارے کے اس عزم کے بعد کئی سرکاری و نجی مالیاتی اداروں نے حفاظتی ہنگامی اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ اس ادارے کے شکنجے میں نہ آ جائیں۔

چین کے بڑے اور درمیانے درجے کےسرکاری میوچل فنڈ  اداروں نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعلیٰ معیار زندگی کے دکھاوے سے گریز کریں۔ مہنگے کھانوں، ملبوسات اور بیگز کی تصاویر بھی سوشمل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

درمیانے درجے کے مالیاتی اداروں نے سٹاف سے کہا ہے کہ مہنگے برانڈ کے ملبوسات اور بیگ لے کر دفتر نہ آئیں،دفتری امور کے لیے سفر کے دوران فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام نہ کریں۔

حکومت کی ملکیتی انشورنس کمپنی کے عہدیداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مہنگے ملبوسات پہن کر دفتر نہ آئیں۔

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک آف چائنہ اور چائنہ کنسٹرکشن بنک کارپوریشن اس سال ہیڈکوارٹرز میں عہدیداروں کی تنخواہوں اور بونس میں بھی کٹوتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آمدن میں بڑے فرق کو مٹانے کی غرض سے تنخواہوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے، سی آئی ٹی آئی سی سکیورٹیز انویسٹمنٹ بینکنگ ڈویژن میں 15 فیصد کٹوتی کر رہی ہے۔

چائنہ انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن نے پچھلے ماہ اس سال کے بونسز پر 30 سے 50 فیصد کٹوتی کی، حکومتی سادگی مہم اور کرپشن پر کریک ڈاؤن کے علاوہ مالیاتی ادارے اپنے سٹاف کے پرتعیش طرز زندگی پر پابندی اس لیے بھی لگا رہے ہیں کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کے نظریات کے مطابق ڈھل سکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین