پاکستان
گوجرانوالہ سے ایک اور انسانی سمگلر گرفتار، اب تک گرفتاریوں کی تعداد 17 ہو گئی
یونان کشتی حادثہ کے بعد ایف آئی اے لاہور زون نے کاروائی کرتے ہوئے ابتک 17 انسانی سمگلروں کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے۔ گجرات نے7 ، لاہور نے2 اور گجرانوالہ سرکل نے8 انسانی سمگلر گرفتار کئے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے یونان کشتی حادثہ میں 167لاپتہ نوجوانوں کے متاثرہ خاندانوں کے ڈی این اے سمپلز حاصل کر لئے ہیں جن کو یونان حادثہ میں ملنے والی لاشوں سے میچ کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے 54 مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں 5 گجرات میں 18 اور گجرانوالہ 31 مقدمات کا اندراج کیا گیااور ان مقدمات کی روشنی میں ملزموں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق اب تک لاہور زون نے کاروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی باقی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،اور تمام ملزمان سے ریکوری بھی کی جائے گی اور ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچانے تک ایف آئی اے چین سے نہیں بیٹھے گی۔
گجرانوالہ سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم علی احمد کو گرفتار کر لیا جس کو پہلے سے موجود ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور