پاکستان
ابھی کہیں سیلابی صورتحال نہیں، دریا کےاندر بنے گھر توڑنا پڑیں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/06/MOHSIN-NAQVI-1-1.jpg)
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب میں کہیں بھی سیلابی صورتحال نہیں، بھارت کی جانب سے گزشتہ سال بھی اتنا ہی پانی چھوڑا گیا تھا، صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اگلے 2 ماہ اہم ہیں،بارشوں کی بھی پیشگوئی ہے، بھارت کی طرف سے ابھی روٹین کا پانی چھوڑا گیا ہے، سیلاب سے بچاؤ کیلئے جو بھی انتظام کرنا ہے اسے پہلے کرنے کی کوشش ہے، تمام ادارے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے انتظامات میں لگے ہوئے ہیں، صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی بارشوں کا اثر پاکستان میں بھی آئےگا، ریسکیو سمیت تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےپوری طرح الرٹ ہیں،۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں نے دریا کے اندر گھربنا رکھے ہیں، دریا میں بنےگھروں کو توڑنا پڑےگا، ہنگامی بنیادوں پر غیر ضروری گھروں کو کلیئر کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آج صبح پیغام آیا کہ بھارت نے پانی چھوڑ دیا ہے، ڈینگی سے متعلق بھی پنجاب میں انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور