Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نوکر شاہی کے نخرے، کمشنر لاہور کے دورہ شیخوپورہ کے لیے 14 گاڑیوں کا قافلہ،روٹ پر ٹریفک بند

Published

on

نگران حکومت کے دور میں افسر شاہی کے ناز نخرے ہر حد پار کر گئے، کمشنر سطح کے افسروں نے وزیراعلیٰ کے برابر پروٹوکول لینا شروع کردیا۔

افسر شاہی کے ناز نخرے کی تازہ مثال کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا دورہ شیخوپورہ ہے، جس کے لیے کمشنر لاہور کے قافلے میں 14 گاڑیاں شامل تھیں۔

کمشنر لاہور کے دورے کے لی باقاعدہ روٹ لگایا گیا اور راستے میں آنے والے ہر تھانے نے اپنی حدود میں کمشنر لاہور کی سکیورٹی اور استقبال کے لیے نفری تعینات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ وزٹ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی دعوت پر کیا گیا جس میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کمشنر کو فول پروف سکیورٹی اور وزیر اعلیٰ کی سطح کا پروٹوکول مہیا کیا گیا۔

کمشنر لاہور کے قافلے کو بلارکاوٹ گزارنے کے لیے روٹ پر ٹریفک بھی بند رکھی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور کے اس دورے پر کم از کم خرچ دو لاکھ روپے ہوا تاہم ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر تمام تھانوں کی نفری کی تعیناتی اور دیگر اہتمام کو بھی شمار کیا جائے تو تخمینہ دوگنا بھی ہو سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین