ٹاپ سٹوریز
شاہ محمود جاگیرداروں، اسد قیصر تمباکو مافیا کو بچانے میرے پاس آئے، عمران حکومت رہتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، شبر زیدی
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت برقرار رہتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ملتان کے بڑے زمینداروں کو ٹیکس نوٹس پر 40 ارکان اسمبلی لے کر آ گئے تھے، فاٹا کے 20 سینیٹرز سٹیل ری رولنگ بزنس کو ٹیکس دینے کے خلاف میرے پاس آئے۔
شبر زیدی نے کہا کہ ان سے ن لیگ کے ارکان کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک صوفے پر بیٹھ جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی انہیں بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ شہزاد یہ کہہ رہا ہے، بتاؤ کیا کرنا ہے۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی خراب معیشت کا بتایا، انہیں مشورے بھی دیے لیکن وہ کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ملتان کے بڑے زمینداروں کو نوٹس بھیجا تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آگئے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے لگے تو اسد قیصر کے ساتھ ایم این ایز آگئے اور کہا وہ ٹیکس نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اُن ایم این ایز سے کہا کہ صرف فیکٹریاں رجسٹرڈ کرنے دیں تو کہا کہ آپ ہمارے علاقے میں نہیں آسکتے ہیں۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے اور کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو روکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔
ایک ایم این اے نصر اللّٰہ دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو، یہ تمہارے بس کا کام نہیں اس کو چھوڑ دو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور