پاکستان
چین میں پاکستان کی پیتل کی دستکاریوں اور قالین کی مانگ
پاکستانی نمائش کنندہ ملک حمزہ چین جنوبی ایشیا نمائش کے جنوبی ایشیا پویلین میں صارفین کو پیتل کی دستکاریاں متعارف کرارہے ہیں۔ یہ ان کے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس صارف کو ان کے سابق صارف نے متعارف کرایا ہے۔
چین کی خبرایجنسی شنہوا سے بات کرتے ہوئے حمزہ ملک نے کہا کہ یہ ہماری پاکستانی پیتل (دستکاری) ہے ۔ کن منگ کے زیادہ تر لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ ہاتھ سے تیار کی جاتی ہے جسے مکمل ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگتا ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں 7 ویں چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش 16 اگست سے شروع ہوئی ہے جو 5 روز جاری رہے گی۔
نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں کے مندوبین کے علاوہ 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان آن لائن اور آف شرکت کررہے ہیں۔
ان میں ہر سال آنے والے پاکستانی تاجر اس بار کئی خاص مصنوعات لیکر نمائش میں آ ئے ہیں۔
ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے پاکستانی قالین فروخت کئے ہیں جو مختلف رنگوں اور مکمل طور پر ہاتھ سے بُنے اون سے تیار کئے گئے۔ وہ پہلی بار نمائش میں شریک ہوئے ہیں اور انہوں نے 500 قالین نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔
وہ یون نان کی مارکیٹ یہاں تک کہ چین میں فروخت بڑھانے کے مواقع حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
قیمتی پتھروں کی تشہیر کرنے والے ایک اسٹال پر خان محمد ناصر چینی دوستوں کے ساتھ مصنوعات کی اقسام اور خصوصیات پر تبادلہ کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی مصنوعات کی بہتر نمائش اور اس کی دیکھ بھال میں مدد کے لیے ایک چینی مترجم کی خدمات بھی حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت کاروبار اچھا ہوتا ہے جبکہ میں آمدہ اختتام ہفتہ کا منتظر ہوں۔
رواں سال ساؤتھ چا ئنہ ایکسپو کے پاکستان پویلین میں بہترین پیلے رنگ کی ناشپاتی لکڑی کی مصنوعات، علاقائی خصوصیات کے حامل ہاتھ سے بنے قالین، منفرد قیمتی پتھروں کی مصنوعات اور کئی دیگر اشیا نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جس کا چینی دوستوں اور تاجروں نے خیر مقدم کیا ہے۔
فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ کاروباری نمائندوں کی سہولت اور معاونت جاری رکھی جائے گی اور کاروباری رابطوں کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے متعلقہ تجارتی تقریبات اور نمائشوں کا انعقاد جاری رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی