Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چین میں پاکستان کی پیتل کی دستکاریوں اور قالین کی مانگ

Published

on

پاکستانی نمائش کنندہ ملک حمزہ چین جنوبی ایشیا نمائش کے جنوبی ایشیا پویلین میں صارفین کو پیتل کی دستکاریاں متعارف کرارہے ہیں۔ یہ ان کے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس صارف کو ان کے سابق صارف نے متعارف  کرایا ہے۔

چین کی خبرایجنسی شنہوا سے بات کرتے ہوئے حمزہ ملک نے کہا کہ یہ ہماری پاکستانی پیتل (دستکاری) ہے ۔ کن منگ کے زیادہ تر لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ ہاتھ سے تیار کی جاتی ہے جسے مکمل ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگتا ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں 7 ویں چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش 16 اگست سے شروع ہوئی ہے جو 5 روز جاری رہے گی۔

نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں کے مندوبین کے علاوہ 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان آن لائن اور آف شرکت کررہے ہیں۔

ان میں ہر سال آنے والے پاکستانی تاجر اس بار کئی خاص مصنوعات لیکر نمائش میں آ ئے ہیں۔

ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے پاکستانی قالین فروخت کئے ہیں جو مختلف رنگوں اور مکمل طور پر ہاتھ سے بُنے اون سے تیار کئے گئے۔ وہ پہلی بار نمائش میں  شریک ہوئے ہیں اور انہوں نے 500 قالین نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔

وہ یون نان کی مارکیٹ یہاں تک کہ چین میں فروخت بڑھانے کے مواقع حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

قیمتی پتھروں کی تشہیر کرنے والے ایک اسٹال پر خان محمد ناصر چینی دوستوں کے ساتھ مصنوعات کی اقسام اور خصوصیات پر تبادلہ کررہے ہیں۔انہوں نے  اپنی مصنوعات کی بہتر نمائش اور اس کی دیکھ بھال میں مدد کے لیے ایک چینی مترجم کی خدمات بھی حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت کاروبار اچھا ہوتا ہے جبکہ میں آمدہ اختتام ہفتہ کا منتظر ہوں۔

رواں سال  ساؤتھ چا ئنہ ایکسپو کے پاکستان پویلین میں بہترین پیلے رنگ کی ناشپاتی لکڑی کی مصنوعات، علاقائی خصوصیات کے حامل ہاتھ سے بنے قالین، منفرد قیمتی پتھروں کی مصنوعات اور کئی دیگر اشیا نمائش کے  لئے پیش کی گئی ہیں جس کا چینی دوستوں اور تاجروں نے خیر مقدم کیا ہے۔

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان  کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ کاروباری نمائندوں کی سہولت اور معاونت جاری رکھی جائے گی اور کاروباری رابطوں کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے متعلقہ تجارتی تقریبات اور نمائشوں کا انعقاد جاری رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین