پاکستان
ایئرسیال کی سیالکوٹ سے جدہ نئی پرواز کا افتتاح
قونصل جنرل یواے ای قونصلیٹ کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پرسیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام چلنے والی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ائیرسیال کی سیالکوٹ سے جدہ نئی فلائٹ کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد اور ائیر سیال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے۔
بخیت عتیق الرمیثی نے کیک کاٹ کر فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر یواے ای قونصل جنرل نے کہا کہ ائیر سیال ایک بین الاقوامی معیار کی فضائی کمپنی ہے،جس نے اپنی اعلیٰ اور معیاری سروس سے بہت کم عرصہ میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیاہے،ائیرسیال کی پوری مینجمنٹ اور ڈائریکٹرز کو نئی انٹرنیشنل فلائٹ کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کےتحت پہلے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اب فضائی کمپنی بنا کر خود کو دنیا میں ممتاز ثابت کیا ہے ہماری دعاہے کہ پاکستان کے چپہ چپہ میں اسی طرح ترقی ہو اور پاکستان کے عوام خوشحال ہوں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور