Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نجکاری مخالف احتجاج، پی آئی اے انتظامیہ نے آفیسرز یونین کا دفتر سیل کر دیا

Published

on

پی آئی اے انتظامیہ نے کراچی میں پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا)کا آفس سیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے آفیسرایسوسی ایشن(ساسا)کے دفترکومبینہ طورپرپی آئی اے کی نجکاری اورتنخواہوں میں اضافے کے خلاف ساسا میں شامل افسران کے احتجاج کے باعث سیل کیاگیا۔

واضح رہے کہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم پیپلزیونٹی آف پی آئی اے اورافسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کی جانب کئی احتجاجی مظاہروں کے بعد جمعرات سے دوگھنٹے کے لیے بکنگ آفسزبند کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا جبکہ جمعے کو پی آئی اے ہیڈ آفس پربھی ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد علامتی دھرنادیاگیا۔

پی آئی اے آفیسرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صفدرانجم کے مطابق قومی ائیرلائن انتظامیہ کا یہ عمل غیرقانونی وغیرآئینی ہے،انتطامیہ ادارے کے امن کوتباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے،ساسا ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کرملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج جاری رکھے گی،مطالبات منظورہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین