Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ابھی تک پاکستان میں رکن پارلیمنٹ ہونا کوئی جرم نہیں، اٹارنی جنرل کا چیف جسٹس کو نیب کیس میں تحریری جواب

Published

on

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے پوچھے گئے سوال کا حکومتی وکیل نے تحریری جواب دیدیا۔

مخدوم علی خان نے نو ستمبر کو پانچ صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا، وفاق کے وکیل کا جواب  میں کہنا ہے کہ  چیف جسٹس پاکستان کے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا گیا، ابھی تک پاکستان میں پارلیمنٹرین ہونا کوئی جرم نہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ سوال کے ساتھ یہ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازمی جواب دیں،چیف جسٹس نے سوال پوچھا ہے کہ احتساب عدالت اختیارسماعت نہ ہونے پر پارلیمنٹرین کا کیس کس دوسری عدالت کو کونسے قانون کے تحت بھجوائے گی۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ ابھی تک پاکستان میں پارلیمنٹرین ہونا کوئی جرم نہیں،سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ پارلیمنٹرین کے خلاف الزام کی نوعیت کیا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ اگر جرم اختیارات کے غلط استعمال کا ہے اور اگر وہ نیب کے سیکشن 9 میں اختیارات کے غلط استعمال کی تعریف میں نہیں آتا،رقم 50 کروڑ سے کم ہے تو ایسی صورت میں چیئرمین نیب کسی متعلقہ تحقیقاتی ادارے کو معاملہ بھجوائے گا۔

جواب میں واضح کیا گیا کہ تحقیقات کے لیے صوبائی سطح پر انسداد کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت ادارہ موجود ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین