ٹاپ سٹوریز
ابھی تک پاکستان میں رکن پارلیمنٹ ہونا کوئی جرم نہیں، اٹارنی جنرل کا چیف جسٹس کو نیب کیس میں تحریری جواب
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے پوچھے گئے سوال کا حکومتی وکیل نے تحریری جواب دیدیا۔
مخدوم علی خان نے نو ستمبر کو پانچ صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا، وفاق کے وکیل کا جواب میں کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا گیا، ابھی تک پاکستان میں پارلیمنٹرین ہونا کوئی جرم نہیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ سوال کے ساتھ یہ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازمی جواب دیں،چیف جسٹس نے سوال پوچھا ہے کہ احتساب عدالت اختیارسماعت نہ ہونے پر پارلیمنٹرین کا کیس کس دوسری عدالت کو کونسے قانون کے تحت بھجوائے گی۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ ابھی تک پاکستان میں پارلیمنٹرین ہونا کوئی جرم نہیں،سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ پارلیمنٹرین کے خلاف الزام کی نوعیت کیا ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ اگر جرم اختیارات کے غلط استعمال کا ہے اور اگر وہ نیب کے سیکشن 9 میں اختیارات کے غلط استعمال کی تعریف میں نہیں آتا،رقم 50 کروڑ سے کم ہے تو ایسی صورت میں چیئرمین نیب کسی متعلقہ تحقیقاتی ادارے کو معاملہ بھجوائے گا۔
جواب میں واضح کیا گیا کہ تحقیقات کے لیے صوبائی سطح پر انسداد کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت ادارہ موجود ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی