لائف سٹائل
موٹاپے سے بچنے کے لیے کتنے قدم چلنا ضروری ہے
ریسرچ بتاتی ہے کہ انسان کا وزن بلوغت سے لے کر درمیانی عمر تک سالانہ ایک سے دو پاؤنڈ وزن بڑھتا ہے، آہستہ آہستہ یہ وزن اسے موٹاپے کا شکار کردیتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ موٹاپے سے بچنے کا حل واک ہے،لوگ زیادہ واک کر کے موٹاپے کے خطرے سے بھی بچ سکتے ہیں اورذیابیطس، نیند کی کمی، ہائپر ٹیشن سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ہائپر ٹیشن اور ذیابیطس سے بچنے کے لیے کم از کم آٹھ ہزار سے نو ہزار قدم یومیہ واک ضروری ہے۔ ایک اور ریسرچ میں پتہ چلا کہ اگر کوئی ہر روز اکیس منٹ تینتالیس سیکنڈ واک کرتا ہے تو اموات کے ایک تہائی اسباب سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ بالغ افراد روزانہ 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی کریں جیسے تیز تیز چلنا، رقص کرنا، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا، واٹر ایروبکس اور ہر ہفتے میں دو دن پٹھوں کو مضبوط بنانے کی ورزش۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کوئی روزانہ 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی کرتا ہے اور اس کے ساتھ سبزیوں، پھلوں پر مشتمل خوراک لیتا ہے، نیند پوری لیتا ہے اور لوگوں سے میل جول رکھتا ہے تو یہ ایک جادوئی نسخہ ہے ہمیشہ جوان رہنے کا نسخہ۔
محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ 4 میل چلتے ہیں ، تقریبا 8،200 قدم ، ان کے موٹے ہونے یا نیند کی کمی کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔
دس ہزار قدم ہی کیوں؟
ریسرچ میں معلوم ہوا کہ جس قدر زیادہ قدم چلیں گے اس قدر طبی فوائد بڑھتے چلے جائیں گے اور یہ فوائد دس ہزار قدم تک بڑھتے رہے لیکن اس کے بعد یہ اثرات ختم ہو گئے۔ اس لیے واک کے دوران قدم گننا ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی