لائف سٹائل
پولائٹ سوسائٹی: دھماکہ خیز اور ایکشن سے بھرپور فلم
سنیما کی تاریخ میں شادی کے موضوع پر لاتعداد فلمیں بنی ہیں لیکن ان میں شاید اس قدر توانائی اور مارشل آرٹ نہیں ہوگا جتنا پولائٹ سوسائٹی فلم میں ہے، فلم کی کہانی پاکستانی لڑکی ریا خان ( پریا کنسارا) اور اس کی بہن لینا ( ریتو آریہ) کے گرد گھومتی ہے۔ لینا کو جب پتہ چلتا ہے کہ ریا خان ایک مرد کی محبت میں گرفتار ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے تو لینا شادی روکنے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لیتی ہے اور اپنی بہن کو زندگی برباد کرنے کے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔
برطانوی مصنفہ اور ہدایت کار ندا منظور نے اس فلم میں کئی موضوعات کو اس قدر خوبصورت سے اپنے اندر سمویا ہے کہ کہیں بھی یہ کہانی موضوع سے ہٹتی محسوس نہیں ہوتی۔ یہ فلم خاندان اور بہنوں کے رشتے سے متعلق ہے۔ ریا ایک سکول گرل ہے جو سٹنٹ وومن بننا چاہتی ہے اور اس کی اپنی بہن کے لیے محبت پر مبنی ہے۔ برطانیہ میں اگرچہ ایشیائی کمیونٹی سب سے بڑی کمیونٹی ہے لیکن بہت کم فلموں میں انہیں موضوع بنایا گیا ہے۔ اس فلم میں ایشین کمیونٹی کے دو خاندانوں کو دجکھایا گیا ہے۔ خان سسٹرز اور ان کا خاندان ایک طرف ہے اور راحیلہ ( نمرہ بچہ) اور اس کے بھائی سلیم ( اکشے کھنہ) کا خاندان دوسری طرف۔ سلیم لینا سے شادی کرنا چاہتا ہے جبکہ راحیلہ ایک دبنگ خاتون ہے اور سلیم ماں کا فرماں بردار بیٹا۔ راحیلہ اور سلیم کا ایک دوسرے پر انحصار اور محبت خان سسٹرز سے بالکل مختلف ہے۔ خان سسٹرز کے والدین بیٹیوں کے خوابوں اور عزائم کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی