ٹاپ سٹوریز
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بھارت اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر تبادلہ خیال
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر نے جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان اور انڈیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر گفتگو ہوئی،افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے،خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں لیکن افغانستان کے اسلامی اور پشتون پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے وہاں کی حکومت خواتین کی تعلیم کے لئے ماحول بنا رہے ہیں،افغانستان میں امن وامان کے قیام میں بتدریج بہتری آرہی ہے ،امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ یہ مسائل بھی حل ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں،غزہ میں چار ہزار خواتین ،چھ ہزار بچے اور بیس ہزار عام شہریوں کو بموں کے ذریعے شہید کیا گیا،مغرب پھر بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے،مغرب اپنے روئے پر نظر ثانی کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔
اس موقع پر رہنما جےیوآئی حافظ حمداللہ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مفتی ابرار موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی