Urdu Chronicles

Urdu Chronicles

ٹاپ سٹوریز

برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بھارت اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر تبادلہ خیال

Published

on

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر نے جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان اور انڈیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر گفتگو ہوئی،افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی  تبادلہ خیال  کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے،خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں لیکن افغانستان کے اسلامی اور پشتون پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے  وہاں کی حکومت خواتین کی تعلیم کے لئے ماحول بنا رہے ہیں،افغانستان میں امن وامان کے قیام میں بتدریج بہتری آرہی ہے ،امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ یہ مسائل بھی حل ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں،غزہ میں چار ہزار خواتین ،چھ ہزار بچے اور بیس ہزار عام شہریوں کو بموں کے ذریعے شہید کیا گیا،مغرب پھر بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے،مغرب اپنے روئے پر نظر ثانی کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔

اس موقع پر رہنما جےیوآئی حافظ حمداللہ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مفتی ابرار موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین