Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مسلم لیگ ن نے انتتخابی حلقہ بندیوں کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

Published

on

مسلم لیگ نے انتخابی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی حلقہ بندیوں سے ہم مطمئن نہیں، شہباز شریف کا حلقہ بھی نئی حلقہ بندیوں میں متاثر ہوا ہے، حلقہ بندیوں پرہمارےتحفظات ہیں،عدالت جارہےہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ تمام جماعتیں الیکشن لڑرہی ہیں،ہم سب کی بات سن رہے ہیں،کوشش ہے میدان میں بہترین امیدوار اتاریں تاکہ کامیابی ملے،لیول پلیئنگ فیلڈ کا طعنہ عجیب ہے،ہمارے حلقے متاثر ہوگئے ہیں،الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آئےگی، نئی حلقہ بندیوں سے کئی حلقے تقسیم ہوئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کو ہی الیکشن کا انعقاد چاہتی ہیں،منتخب نمائندے ہی پاکستان کی معیشت کو بہترکرسکتے ہیں،کچھ لوگوں نے شوشے بھی چھوڑے ہیں ،الیکشن 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں،الیکشن کرانےمیں ایک گھنٹےکی بھی تاخیرنہیں ہونی چاہئے،اپنے حلقے کےحوالےسےالیکشن کمیشن گیا مگربات نہیں سنی گئی،جس وقت الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوجائےگاتوالیکشن کا ماحول بنےگا،شہبازشریف کا حلقہ بھی نئی حلقہ بندی سے متاثر ہوا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں سے ہم مطمئن نہیں،حلقہ بندیوں پرہمارےتحفظات ہیں،عدالت جارہےہیں۔

طلبہ تنظیموں کی بحالی سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ طلبا تنظیموں کی مشروط بحالی کے حق میں ہیں،ابھی حلقہ بندیوں کے مسائل چل رہے ہیں،سینیٹ کےالیکشن مارچ میں ہیں اس لئے تاخیرنہیں ہوسکتی، پاکستان جن مشکلات سے گزررہا ہے یہ عارضی  ریلیف ہے،جب تک نئی حکومت نہیں آئےگی ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکےگی،منتخب حکومت آتی ہے تو عالمی ادارے بھی اسے سنجیدہ لیتے ہیں،

نو مئی کے حوالے سے سعدر رفیق نے کہا کہ ہم نے تو کسی کو نہیں کہاتھا کہ 9 مئی کا واقعہ کریں،9مئی کےبعدجوصورتحال پیداہوئی یہ ہم نےتونہیں بنائی،عمران خاننے سیاسی برادری سے تعلق نہیں بنایا،انہوں نے کسی گھر اور جماعت کو نہیں چھوڑا جو آج عمران خان سے ہمدردی کرے،انوکھالاڈلہ کہتاتھاہمیں کسی سےبات نہیں کرنی،عمران خان اپنے وقت کے فرعون تھے،اب وہ اپنے کیے پر پھنسےہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کےبغیرہم نےبھی 3الیکشن لڑے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں وہ الیکشن لڑیں،پی ٹی آئی کوالیکشن لڑناچاہئےبائیکاٹ نہیں کرناچاہئے،نہیں چاہتے کوئی بھی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان20 منٹ ago

جماعت اسلامی کے دھرنے میں کارکنوں نے کرکٹ میچ شروع کر دیے، فٹبال اور بیڈمنٹن بھی کھیلی جا رہی ہے

تازہ ترین42 منٹ ago

9 مئی مقدمات، جب عمران خان نے حملے کا اعلان نہیں کیا تو جرم نہیں بنتا، لاہور ہائیکورٹ

پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایئرہوسٹس سے 1 لاکھ 40 ہزار ریال اور 37 ہزار ڈالر پکڑے گئے

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے کمی متوقع

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین2 گھنٹے ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

مقبول ترین